ترنگے والا ڈورمیٹ فروخت کر رہی ہے ایمیزون کمپنی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے شکایت ملنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا, کہا کہ کمپنی غیر مشروط معافی مانگے. اور ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے، نہیں تو کمپنی کے حکام کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ پہلے سے جاری ویزا بھی واپس لے لیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کینیڈا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس معاملہ کو ایمیزون کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھائیں ۔
اس سلسلے میں ٹوئٹر پر شکایت ملنے کے بعد سشما نے کئی ٹویٹ کر کے کہا کہ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن، یہ قابل قبول نہیں ہے، براہ مہربانی اسے ایمیزون کے ساتھ اعلی سطح پر اٹھائیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایمیزون کو غیر مشروط
معافی مانگنی چاہئے اور ہمارے قومی پرچم کی توہین کرنے والے تمام مصنوعات کو فوری طور پر واپس لے لینا چاہئے۔
ایمیزون کی شرمناک حرکت ، ترنگے والا ڈورمیٹ کر رہی ہےفروخت ، سشما سوراج نے دی ویزا منسوخ کرنے کی دھمکی
انہوں ٹویٹ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم ایمیزون کے کسی افسر کو ہندوستان کا ویزا جاری نہیں کریں گے۔ ہم پہلے جاری ویزا بھی واپس لے لیں گے۔ خیال رہے کہ
مصنوعات کی تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اتل بھوبے نامی ایک شخص نے ٹویٹ کیا تھا سشما سوراج میڈم، ایمیزون کینیڈا کو وارننگ دی جانی چاہئے کہ وہ ترنگے جیسے ڈورمیٹ نہ فروخت کرے ، برائے مہربانی کارروائی کریں۔